ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / 14نومبر کو 70برس بعد معمول سے زیادہ بڑا اور روشن چاند

14نومبر کو 70برس بعد معمول سے زیادہ بڑا اور روشن چاند

Sat, 05 Nov 2016 11:58:39    S.O. News Service

نیویارک،4؍نومبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)خلائی تحقیقاتی ادارے ناسا کے مطابق سپر مون معمول کے چاند سے 14فیصد زیادہ بڑا اور 30فیصد زیادہ روشن ہو گا۔دنیا کے کئی ممالک میں 14نومبر کو آسمان پر ایک ایسا چاند نمودار ہو گا جو معمول سے زیادہ بڑا اور روشن ہو گا۔’’سپر مون‘‘کہلانے والا یہ چاند زمین کے انتہائی قریب آ جائے گا اور تقریباً 70سال کے بعد زمین اور چاند کے درمیان فاصلہ اتنا کم ہو گا۔خلائی تحقیقاتی ادارے ناسا کے مطابق سپر مون معمول کے چاند سے 14فیصد زیادہ بڑا اور 30فیصد زیادہ روشن ہو گا۔ناسا کا کہنا ہے کہ غیر معمولی طور پر اتنے خوبصورت چاند کا نظارہ دوبارہ دیکھنے کے لیے آپ کو 25نومبر 2034تک انتظار کرنا ہو گا۔سپر مون کا نظارہ برطانیہ کے مقامی وقت کے مطابق 4:45پر کیا جا سکتا ہے۔سوسائٹی آف پاپولر ایسٹرونومی کے نائب صدر رابن سیگل کا کہنا ہے کہ سپر مون چھتوں، درختوں، چمنیوں سے اوپر بہت بڑا نظر آئے گا۔انھوں نے کہا کہ میں ہمیشہ یہ دیکھتے ہوئے بہت خوش ہوتا ہوں کہ لوگوں دوربین لیے چاند دیکھ رہے ہیں۔جب چاند زمین سے قریب ترین فاصلے پر ہو گا تو وہ 14 فیصد زیادہ بڑا اور 30 فیصد زیادہ روشن ہوتا ہے۔ سپر مون زمین سے 226000کلومیٹر کے فاصلے پر ہو گا۔سنہ 2016میں تین سپر مون ہوں گے۔ رواں سال پہلا سپر مون 16اکتوبر 2016میں ہوا تھا جبکہ سال کا آخری سپر مون 14دسمبر کو ہو گا۔


Share: